کیپٹن ایمپلائمنٹ ایکسچینج وقف پاکستان

کیپٹن ایمپلائمنٹ ایکسچینج وقف پاکستان میں خوش آمدید

ہم آپ کو کیپٹن وقف پاکستان کے زیر انتظام ایمپلائمنٹ ایکسچینج میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم کسی بھی بے روزگار شخص کو کوئی فیس لئے بغیر اس کی تعلیم اور تجربے کے مطابق ملازمت فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ہمارا طریقہ کار دیگر ایمپلائمنٹ ایکسچینجز سے بالکل مختلف ہے ۔ کیونکہ ہم کسی بھی قسم کی کوئی فیس کسی بھی مرحلے پر وصول نہیں کرتے۔ ہمارا مقصد صرف اور صرف فلاح و بہبود ہے۔

آپ اپنے کوائف بذریعہ ای میل اور بذریعہ وٹس ایپ ہمیں بھجوا دیں۔ اور اس نمبر پر کال بالکل نہ کریں۔ کیونکہ اس نمبر پر کال اٹیند نہیں کی جاتی۔

اپنی سی وی اور اپنے بارے میں تمام معلومات بھجوائیں۔ اگر ہوسکے تو اپنے شناختی کارڈ کی کاپی بھی بھجوائیں۔

ہم آپ کے کوائف کی ویریفکیشن قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی کرائیں گے۔  اگر ہو سکے تو اپنے متعلقہ پولیس اسٹیشن سے حاصل کردہ کریکٹر سرٹیفکیٹ بھی اپنی سی وی کے ساتھ بھجوائیں۔

ہم مختلف اداروں اور کارپوریٹ سیکٹر میں آپ کو اپنی ذمہ داری پر روزگار فراہم کراتے ہیں۔

ای میل:  cmdcpakistan@gmail.com۔ وٹس ایپ نمبر: 0315-3118911

آپ کے تعاون کا طلبگار: محمد موسیٰ ابن انسانؔ

error: Content is protected !!