پس منظر

کیپٹن وقف پاکستان دراصل ملک کے معروف سوشل ورکر محمد موسیٰ المعروف ابن انسان کی زندگی بھر کی محنت اور سوشل ورک کی ایک نئی تھیوری کا نشان یا لوگو ہے ۔ جس کے تحت انہوں نے 2013ء میں اسلام آباد میں کسی شخص یا ادارے سے کسی بھی قسم کی امداد، چندہ ،زکوٰۃ ، فطرانہ، قربانی کی کھالیں یا صدقہ مانگنے کے بجائے اپنی محنت سےکماکر سوشل ورک کے پروجیکٹ چلانے کا آغازکیا تھا۔ اس پروجیکٹ نے اسلام آباد کے علاقے برما ٹاؤن، کھنہ ڈاک میں کیپٹن ماڈل اسکول، اسٹریٹ مونٹیسوری، دعا گرومنگ اسکول، ملٹی ٹریڈ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج قائم کئے اور گلی کوچوں میں آوارہ گردی کرتے، بھیڑ بکریاں چراتے، کوڑا کرکٹ اکٹھا کرتے ہزاروں بچوں کومفت تعلیم دی، انہیں بتایا کہ زندگی کیا ہوتی ہے؟ کھیل اور کھلونے کیا ہوتے ہیں؟پارک کس جگہ کا نام ہے؟ اور انہیںیا ان کے والدین کو مفت تعلیم کے نام پر لوٹنے والے پرائیویٹ اسکولوں کی طرح کاروبار نہیں کیا۔ بلکہ اسکول کے نام پر بھرپور تعلیم دی، ان کو اسکول کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل ہنر بھی سکھایا، کیپٹن ماڈل اسکول میں آنے والے بچوں سے نہ صرف کوئی فیس نہیں لی جاتی تھی بلکہ ان کو کتابیں، یونیفارم بھی مفت دی جاتی تھیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کا مفت میڈیکل معائنہ بھی کیا جاتا تھا۔ اور دنیا بھر کے کھلونے، کمپیوٹر ، جھولے اور بڑے ٹی وی پر ا ن کو کارٹوں اور تعلیمی فلمیں بھی دکھائی جاتی تھیں۔غرضیکہ وہ ان کی زندگی کا ایک اہم پروجیکٹ ثابت ہوا۔ اس پروجیکٹ میں ملک کے معروف تعلیمی ادارے آفاق کی کتب پڑھائی جاتی تھیں۔اور اس کے ساتھ ساتھ اینٹی کرپشن سلیبس بھی پڑھایا جاتا تھا۔یہ اینٹی کرپشن سلیبس ان کے غلط کاموں سے دور رہنے، برائی کا ساتھ نہ دینے اور کسی بھی چیز کو شارٹ کٹ یا غلط طریقے سے حاصل کرنے کی کسی بھی کوشش کو جرم بنا کر پیش کر تا تھا۔ ان بچوں کو سزا اور جزا کا طریقہ اور عملی زندگی میں اس کی اہمیت اور ضرورت بھی بتائی اور سمجھائی جاتی تھی۔ چونکہ یہ اسکول کسی منافع کے ارادے کے تحت یا کسی لالچ میں نہیں کھولا گیا تھا۔ اس لئے اس کا اخلاقی تاثر بھی وہاں کی لوکل کمیونٹی پر بہت مثبت ثابت ہوا۔ اسی طرح اسکول کی بلڈنگ میں بہت سے ہنر سکھانے کا ایک مرکز ملٹی ٹریڈ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج کے نام سے کھولا گیا۔ جو بعد ازاں ایک اور الگ بلڈنگ میں منتقل کیا گیا۔ اس کالج میں سیکڑوں بے روزگار لڑکے اور لڑکیوں کو ہنر سکھا کر اپنے پیروں پر کھڑا کیا گیا۔جو آج بھی ادارے اور اس کے بانی کے لئے دعا گو ہیں۔ان کے ساتھ ساتھ نشے کی لت میں مبتلا افراد کا بھی علاج کرکے، ان کو نشے کے بجائے محنت کرکے زندگی میں اپنی پہچان بنانے اور معاشرے کا ایک مفید شہری بنانے کا عملی کام کیا گیا۔ اب ہم نے کیپٹن وقف پاکستان کے پلیٹ فارم سے کیپٹن رئیل اسٹیٹ ایڈوائزری اینڈ مینجمنٹ کی خدمات کا آغاز کیا ہے۔اس سروس سے ہمارا مقصد بہت زیادہ پیسہ کمانا یا لوگوں کے ساتھ دھوکہ و فراڈ کرنا نہیں بلکہ پراپرٹی کے شعبے میں بھی محنت، سچائی اور ایمانداری سے کام کرکے وہاں سے حاصل ہونے والے منافع سے اپنے سوشل ویلفیئرز کے پروجیکٹس کو آکسیجن فراہم کریں۔

Captain (Waqf) Marriage Bureau

Captain (Waqf) Marriage Bureau

پروجیکٹس

کیپٹن ویلفئیر ٹرسٹ مندرجہ ذیل پروجیکٹس پر کام کر رہا ہے!

رابطہ کیجیئے

ہمارا پتا یہ ہے